Time 24 اکتوبر ، 2022
پاکستان

اینکر ارشد شریف کی موت پر صدر، وزیر اعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کا افسوس

صحافی ارشد شریف کی المناک موت کی افسوسناک خبر سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے، اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے: شہباز شریف/ فائل فوٹو
صحافی ارشد شریف کی المناک موت کی افسوسناک خبر سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے، اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے: شہباز شریف/ فائل فوٹو

سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کے کینیا میں قتل ہونے کی خبروں کے بعد وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر عارف علوی سمیت  دیگر شخصیات کی جانب سے  سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ٹوئٹر پر ارشد شریف کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور لکھا ارشد شریف کی موت پاکستان اور صحافت کا بہت بڑا نقصان ہے۔

عارف علوی نے ارشد شریف کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا کہ’اللّٰہ ان کے فیملی اور فالوورز کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے‘۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ صحافی ارشد شریف کی المناک موت کی افسوسناک خبر سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے، اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کی خبر پر دل خون لہو لہو ہے، ظلم حد پار کر گیا ہے !

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا  سارا قصور تو ارشد کا اپنا تھا، بے ضمیروں کی بستی میں ضمیر جھنجھوڑ رہا تھا۔ اب ہم سب ٹوئٹر پر شور مچائیں گے، پھر چار دن بعد ارشد کی ماں ہوگی سناٹا ہو گا اور ارشد کی دیوار پر لگی تصویر'۔

خیال رہے کہ  سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :