Time 24 اکتوبر ، 2022
پاکستان

صحافی ارشد شریف کے قتل کی اطلاع کس نے پاکستانی حکام کو دی؟

پاکستانی سفارتخانے نے کینیا کے صدارتی محل سے رابطہ کر کے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے: سفارتی ذرائع۔ فوٹو فائل
پاکستانی سفارتخانے نے کینیا کے صدارتی محل سے رابطہ کر کے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے: سفارتی ذرائع۔ فوٹو فائل

کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سینئر پاکستانی صحافی کے انتقال کی خبر پاکستانی حکام کو کس نے فراہم کی؟

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کینیا میں پاکستانی ڈپٹی ہیڈ آف مشن جنید وزیر نے بتایا کہ کینیا کے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ نے ارشد شریف کے قتل کی اطلاع دی۔

جنید وزیر کا کہنا ہے کہ ہائی کمشنر پاکستان نے ابتدائی اطلاع وزارت خارجہ بھیج دی ہے لیکن کینیا کی وزارت خارجہ کی آفیشل اطلاع سے پہلےکچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔

ڈپٹی ہیڈ آف مشن پاکستان کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کینیا پولیس کا وفد کچھ دیر میں نیروبی پہنچ رہا ہے، کینیا کے پولیس حکام پاکستانی ہائی کمشنر کو معاملے پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ارشد شریف کے واقعے پر پاکستانی سفارتخانے نے کینیا کے صدارتی محل سے بھی رابطہ کیا ہے جس میں واقعے کی مکمل تفصیلات اور تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کینیا کی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف روڈ چیکنگ کے دوران غلط فہمی کی بنیاد پر فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔

مزید خبریں :