Time 24 اکتوبر ، 2022
پاکستان

کراچی: سیلاب متاثرہ بچی سے کیمپ میں اجتماعی زیادتی

بچی سے زیادتی کا واقعہ دو روز قبل کلفٹن کے بلاک 4 میں پیش آیا جس کے بعد بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے/ فائل فوٹو
بچی سے زیادتی کا واقعہ دو روز قبل کلفٹن کے بلاک 4 میں پیش آیا جس کے بعد بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے/ فائل فوٹو

کراچی: کلفٹن میں سیلاب متاثرہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بچی سے زیادتی کا واقعہ دو روز قبل کلفٹن کے بلاک 4 میں پیش آیا جس کے بعد بچی کو اسپتال  منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔

پولیس  سرجن نے بچی سے اجتماعی زیادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بچی کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا ہے، اس کی عمر 8 سے 9 سال کے درمیان ہے، طبی معائنے سے بچی سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس سرجن کے مطابق یہ بچی کراچی میں لگائے گئے سیلاب متاثرہ کیمپ میں رہائش  پذیر تھی۔

مزید خبریں :