Time 24 اکتوبر ، 2022
پاکستان

توشہ خانہ کیس: الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

36 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر سمیت چاروں ممبران کے دستخط موجود ہیں۔ فوٹو فائل
36 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر سمیت چاروں ممبران کے دستخط موجود ہیں۔ فوٹو فائل

الیکشن کمیشن توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

36 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور  ممبر پنجاب الیکشن کمیشن بابر حسن بھروانہ سمیت چاروں ممبران کے دستخط موجود ہیں۔

یاد رہے کہ ممبر  الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھروانہ ڈینگی کا شکار ہونے کے باعث توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر دستخط نہیں کر سکے تھے،  بابر حسن بھروانہ نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر دستخط کیے تھے۔



یاد رہے کہ 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع بھی کر رکھا ہے۔ 

مزید خبریں :