24 اکتوبر ، 2022
پاکستان نے سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیےکینیا سے درخواست کردی۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کینیا سے درخواست کی ہے، وزیراعظم نےکینیا کے صدر ولیم روٹو سے ضابطےکی کارروائی جلد مکمل کرنےکی درخواست کی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق کینیا کے صدر ولیم روٹو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ حکومت پاکستان کینیا کے حکام کے ساتھ ارشد شریف کی میت لانےکے لیے متحرک ہے، نیروبی میں پاکستانی ہائی کمیشن کینیا کی حکومت سے اس عمل کو تیز کرنےکے لیے رابطے میں ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں قائم مقام سیکرٹری خارجہ رضا بشیر نےکینیا کے ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں واقعےکی اہمیت سے آگاہ کیا، قائم مقام سیکرٹری خارجہ نے ارشد شریف کی میت جلد بھجوانےکی درخواست کی، قائم مقام سیکرٹری خارجہ نےقومی اسمبلی کی خارجہ کمیٹی کو بھی اس معاملے پر بریفنگ دی۔