24 اکتوبر ، 2022
ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ ختم ہونے کے چند ہی گھنٹوں بعد ٹوئٹر پر ایسی ٹوئٹس گردش کرنے لگیں ،جن میں دعویٰ کیا گیا کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران امپائرز پر بھارت کی حمایت کا الزام لگایا تھا۔
یہ دعویٰ بالکل غلط ہے۔
دعویٰ
متعدد سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ الزام لگایا گیا کہ انگلینڈکی ٹیم کے سابق کپتان اور اب کرکٹ کمنٹیٹر ناصر حسین نے مندرجہ ذیل بیان دیا: ” آج امپائرز نے بھارت کے حق میں کچھ عجیب و غریب فیصلہ کیا ،لیکن شاید ہمیں خاموش رہنا چاہیے اور آئی سی سی اور بی سی سی آئی کو پریشان نہیں کرنا چاہیے۔“
24 اکتوبر تک اس ٹوئٹ کو 2,000 سے زائد مرتبہ شیئر اور 7,564 بارلائیک کیا گیا ۔
یہ ٹوئٹ آسٹریلیا میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلےگئے کرکٹ میچ کے فوراً بعد پوسٹ کیا گیا، جس میں بھارت نے پاکستان کے خلاف آخری گیند پر فتح حاصل کی۔
دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بھی یہی اقتباس پوسٹ کیا۔
حقیقت
اس ٹوئٹر اکاؤنٹ، جس نے مبینہ اقتباس شئیر کیاتھا ، کے جواب میں سابق کھلاڑی نے لکھا کہ یہ جعلی تھا۔
ناصر حسین نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ٹوئٹر پر لکھا کہ” شاید بہترہے کہ اگر آپ اسےڈیلیٹ کر سکتے ہیں تو مہربانی،،، یہ جعلی خبر ہے اور ایک جعلی اقتباس ہے اور یقیناً ایسا نہیں ہے ،جس کا آج کرکٹ جیسا عظیم کھیل مستحق ہے!! شکریہ“
نوٹ: ہمیں @GeoFactCheck پر فالو کریں۔
اگر آپ کو بھی کسی غلط کا پتہ چلے تو ہم سے [email protected] پر رابطہ کریں۔