Time 24 اکتوبر ، 2022
پاکستان

ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم مکمل، میت کی پاکستان منتقلی کی تیاریاں شروع

میت جلد سے جلد اسلام آباد پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے: سفارتی ذرائع— فوٹو: فائل
 میت جلد سے جلد اسلام آباد پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے: سفارتی ذرائع— فوٹو: فائل

سینیئر صحافی ارشد شریف کا کینیا میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

مقتول ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم نیروبی میں ہوا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ مقتول صحافی کی میت کی پاکستان منتقلی کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور میت جلد سے جلد اسلام آباد پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کا جسد خاکی منگل کو پاکستان لایا جائے گا۔

اہلخانہ کے مطابق ارشد شریف مرحوم کی تدفین جمعرات کو ایچ 11 قبرستان اسلام آباد میں ہو گی۔

مزید خبریں :