Time 25 اکتوبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

اگر فواد خان شادی شدہ نہ ہوتے تو ان سے ملاقاتیں کرتی: بھارتی اداکارہ

یوں تو میں شادی شدہ مردوں پر نظر نہیں رکھتی ، یہ فواد خان ہیں اس لیے اگر ان کی شادی نہ ہوئی ہوتی تو میں ان سے اپنے تعلقات مضبوط کرتی: بھارتی اداکارہ/ فائل فوٹو
یوں تو میں شادی شدہ مردوں پر نظر نہیں رکھتی ، یہ فواد خان ہیں اس لیے اگر ان کی شادی نہ ہوئی ہوتی تو میں ان سے اپنے تعلقات مضبوط کرتی: بھارتی اداکارہ/ فائل فوٹو

بھارت کی معروف پنجابی اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

فواد خان نے اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ خوبرو شخصیت کی بدولت ناصرف پاکستان میں بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی نام بنایا ، اداکارہ سونم کپور کے ساتھ بالی وڈ فلم 'خوبصورت' کرنے کے بعد ان کے ہندوستان میں بھی خوب چرچے رہے۔

اس سے قبل سونم کپور اپنے کئی انٹرویوز میں فواد خان سے محبت کا اظہار کر چکی ہیں تاہم اب سونم باجوہ نے پاکستانی اداکار کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا۔

حال ہی میں ریڈیو پورٹل 'کنیکٹ ایف ایم کینیڈا' میں گفتگو کرتے ہوئے سونم سے ان کی پسند سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ 'یہ ایک راز ہے جسے میں افشا نہیں کرسکتی، اتنا ضرور بتا سکتی ہوں کہ جس شخص سے میں تعلقات بڑھاتی وہ شادی شدہ ہے'۔

سونم نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا 'وہ شخص فواد خان ہیں، اگر وہ شادی شدہ نہیں ہوتے تو میں ان کے ساتھ مزید تعلقات بڑھاتی، مجھے وہ پسند ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا 'یوں تو میں شادی شدہ مردوں پر نظر نہیں رکھتی ، یہ فواد خان ہیں اس لیے اگر ان کی شادی نہ ہوئی ہوتی تو میں ان سے اپنے تعلقات مضبوط کرتی'۔

خیال رہے کہ اس سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں سونم باجوہ پاکستانی اداکارہ سجل علی کی بھی دل کھول کر تعریف کر چکی ہیں۔

مزید خبریں :