25 اکتوبر ، 2022
قومی ویمن فٹبال ٹیم کی تشکیل کے لیے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ملک بھر میں دوبارہ ٹرائلز کا اعلان کیا ہے۔
پی ایف ایف کے مطابق ٹرائلز 29 اکتوبر سے 19 نومبر تک پانچ شہروں میں ہوں گے، ٹرائلز کا مقصد مستقبل کے ایونٹس کے لیے ٹیم کی تیاری ہے۔
کراچی میں ٹرائلز 29 اکتوبر،کوئٹہ میں 2 نومبر جب کہ ہنزہ میں 6 نومبر کو ٹرائلز ہوں گے۔
اسلام آباد میں ٹرائلز 9 جب کہ لاہور میں 19 نومبر کو ٹرائلز ہوں گے، پی ایف ایف نے ٹرائلز کے لیے کم از کم عمر 15 سال مقرر کی ہے۔