26 اکتوبر ، 2022
امریکی ریاست نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے کہا ہے کہ مسلم کمیونٹی کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدام کئے جائیں گے۔
امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد کی جانب سے نیویارک میں فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک بارپھر منتخب ہوئیں تو وہ ریاست میں لاقانونیت پر قابو پانے اور کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گی۔
کیتھی ہوکل 24 اگست 2021 سے نیویارک کی گورنر ہیں، ریاست کی 57 ویں گورنر کا اس بار ریپبلکن حریف لی زیلڈن سے مقابلہ ہوگا۔
غیرمعمولی طورپر یہ ریس کیتھی ہوکل کیلئے چیلنجز کا شکار ہوگئی ہے، ڈاکٹراعجاز احمد نے کمیونٹی پرزوردیا کہ وہ کیتھی ہوکل کو کامیاب بنائیں۔