27 اکتوبر ، 2022
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر عمران خان کے علم میں تھا کہ ارشد شریف کی جان کو خطرہ ہے تو انھیں ارشد شریف کو ملک سے باہر بھیجنے کی بجائے خیبر پختونخوا یا پنجاب میں بھجوانا چاہیے تھا، ان دونوں صوبوں میں تحریک انصاف کی حکومت ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپیٹل ٹاک‘‘ میں بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان ارشد شریف کو وزیر اعلیٰ ہاؤس پنجاب یا خیبر پختونخوا میں تحفظ میں رکھ سکتے تھے۔
پروگرام میں مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ اگر ارشد شریف کو پنجاب بھیج دیا جاتا تو پنجاب حکومت انہیں مکمل تحفظ فراہم کرتی۔