جیوفیکٹ چیک: یہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کینیا کی کسی صحافی کا نہیں ہے

کینیاکے ایک صحافی ہونے کا دعوی کرنے والا ٹوئٹر اکاؤنٹ جعلی ہے

ہزاروں فالوورز پر مشتمل ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ مشرقی افریقا کے ملک کینیاکے ایک صحافی کا اکاؤنٹ ہے جو پاکستانی سیاست میں دلچسپی رکھتا ہے۔

یہ اکاؤنٹ جعلی ہے۔

دعویٰ

کیتھی پیٹرسن کے نام سے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ کے 19,000سے زیادہ فالوورز ہیں اور اس کا یہ دعویٰ ہےکہ وہ کینیاکی ایک صحافی کا اکاؤنٹ ہے۔

یہ اکاؤنٹ 24اکتوبر سے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کے بارے میں ٹوئٹ کر رہا ہے۔

25 اکتوبر کو  اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا کہ ”میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ارشد شریف کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے دبئی حکام کو خط لکھا تھا، اس لیے کہ وہ حکومت پاکستان کو مطلوب تھا۔“

جیوفیکٹ چیک: یہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کینیا کی کسی صحافی کا نہیں ہے

ٹوئٹر کی بائیو جسے بعد میں ہٹا دیا گیا، میں بتایا گیا کہ کیتھی پیٹرسن نیروبی، کینیا میں ایک صحافی تھیں، جنہوں نے ”اسلام آباد، پاکستان سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔“ اس میں مزیدبتایا گیا ہے کہ پیٹرسن پاکستان میں چار سال سے زیادہ عرصے تک مقیم رہیں اور وہ ”پاکستان اور اس کی فوج سے محبت کرتی ہیں۔“

جیوفیکٹ چیک: یہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کینیا کی کسی صحافی کا نہیں ہے

حقیقت

اگرچہ اکاؤنٹ جعلی ہے اور کینیا کے صحافی سے منسلک نہیں ہے، اس کے باوجود  اس اکاؤنٹ نے پاکستان کے بہت سارے صحافتی اداروں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین کو بھی دھوکا دیا ہے۔

گزشتہ چند دنوں میں اس سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے مسلسل اپنے ٹوئٹر ہینڈل کوتبدیل کیا ہے ، اس نے اپنا ٹوئٹر ہینڈل ” @555Says “ سے ” @PetViews “ میں بدلا ، اور اس کے بعد ” صوفیہ“سے” صوفیہ کاشف “ پھر کیتھی پیٹرسن، بعد میں ”لورا پیٹ“ اور اب ”پیٹ ونسلٹ“ تبدیل کر دیا ہے۔

جیوفیکٹ چیک: یہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کینیا کی کسی صحافی کا نہیں ہے

جبکہ پروفائل کی تصویر جووہ استعمال کر رہی ہیں، وہ” فلورا لیموکی “کی ہے، جو کینیا میں ایک ٹیلی ویژن رپورٹر ہیں۔

جیوفیکٹ چیک: یہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کینیا کی کسی صحافی کا نہیں ہے

اس اکاؤنٹ نے پچھلے کچھ دنوں میں کئی بار اردو میں ٹوئٹ بھی کیا ہے۔

جیوفیکٹ چیک: یہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کینیا کی کسی صحافی کا نہیں ہے

نوٹ: ہمیں @GeoFactCheck پر فالو کریں۔

اگر آپ کو بھی کسی غلط کا پتہ چلے تو ہم سے [email protected] پر رابطہ کریں۔