ہالی وڈ اداکارہ کیساتھ جلوہ گر، عاطف اسلم کا نیا گانا ریلیز کر دیا گیا

پنجابی اور انگریزی زبان پر مبنی اس گیت میں عاطف اسلم کے ہمراہ برطانوی اداکارہ و ماڈل ایمی جیکسن بھی جلوہ گر ہیں۔—فوٹو: اسکرین گریب
پنجابی اور انگریزی زبان پر مبنی اس گیت میں عاطف اسلم کے ہمراہ برطانوی اداکارہ و ماڈل ایمی جیکسن بھی جلوہ گر ہیں۔—فوٹو: اسکرین گریب

گزشتہ دنوں گلوکار عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئے آنے والے گانے کا پوسٹر شئیر کیا تھا جس کا ان کے فینز بے صبری سے انتظار کر رہے تھے تاہم  بالآخر ان کے مداحوں کا انتظار تمام ہوا اور ’مون رائز‘ نے میوزک کی دنیا میں انٹری دے دی ۔

پنجابی اور انگریزی زبان پر مبنی اس گیت میں عاطف اسلم کے ہمراہ برطانوی اداکارہ و ماڈل ایمی جیکسن بھی جلوہ گر ہیں۔

گانے کی موسیقی و بول نامور میوزک کمپوزر و سانگ رائٹر راج رجود نے ترتیب دی ہے جبکہ میوزک ویڈیو نامور ہدایت کار عدنان قاضی نے ڈائریکٹ کی ہے جو اس سے قبل فرحان سعید، بلال سعید، علی ظفر اور عائمہ بیگ سمیت کئی گلوکاروں کی میوزک ویڈیو ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔

گانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے گلوکارعاطف اسلم نے کہا ہے کہ عدنان قاضی نے بلکل ویسا ہی کام کیا جیسا ان سے توقع کی جارہی تھی۔ گانے میں ان کی محنت اور فنکاری نظر آرہی ہے اور ویڈیو دیکھنے کے بعد وہ یہ کہہ سکتے ہی کہ عدنان قاضی کا کام قابل ستائش ہے۔

اس سے قبل عاطف اسلم اپنی میوزک ویڈیو میں اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ نظر آئے تھے۔

مزید خبریں :