Time 28 اکتوبر ، 2022
دنیا

اقوام متحدہ نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے خبردار کردیا

عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 سینٹی گریڈ کی حد سے نیچے رکھنے کا کوئی قابل اعتبار راستہ موجود نہیں: اقوام متحدہ/ فائل فوٹو
عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 سینٹی گریڈ کی حد سے نیچے رکھنے کا کوئی قابل اعتبار راستہ موجود نہیں: اقوام متحدہ/ فائل فوٹو

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ عالمی حدت کو نظر انداز کیا جارہا ہے اس لیے اگر درجہ حرارت 1.5 سینٹی گریڈ کی حد سے آگے بڑھا تو دنیا پر اس کے خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔

موسمیاتی تبدیلی پراقوام متحدہ کی نئی تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 سینٹی گریڈ کی حد سے نیچے رکھنے کا کوئی قابل اعتبار راستہ موجود نہیں، موجودہ سرگرمیوں سے اس صدی میں دنیا تقریباً 2.8 سینٹی گریڈ تک گرم ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی عالمی موسمیاتی کانفرنس کے بعد سے حکومتوں کے کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس میں کمی کے منصوبے بڑی حد تک ناکافی رہے ہیں،  نئی کوششوں سے 2030 تک کاربن کے عالمی اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم کمی آئے گی۔

رواں ہفتے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا تھا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی پر دوبارہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :