Time 28 اکتوبر ، 2022
پاکستان

کراچی میں ہجوم کے تشدد سے 2 مبینہ ملزمان ہلاک

ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی سے رپورٹ طلب کر لی۔ فوٹو فائل
ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی سے رپورٹ طلب کر لی۔ فوٹو فائل

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں ہجوم کے تشدد سے 2 مبینہ ملزمان ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لوگوں کا کہنا ہے دونوں افراد بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں رنگے ہاتھوں پکڑا اور پھر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی کیماڑی فدا جانوری کا کہنا ہے کہ دونوں افراد ٹیلی کام کمپنی کے ملازم تھے، واقعے کی تمام پہلوں سے تفتیش کی جا رہی ہے، ملوث افراد کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :