Time 29 اکتوبر ، 2022
کھیل

پاکستانی ٹیم کا پریکٹس سیشن، کھلاڑی گزشتہ شکستوں کو بھلاکر آگے بڑھنے کیلئے پرامید

پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے مثبت باڈی لینگیویج کا مظاہرہ کیا۔ فوٹو جیو نیوز
پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے مثبت باڈی لینگیویج کا مظاہرہ کیا۔ فوٹو جیو نیوز

پرتھ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ابتدائی دو میچز میں زمبابوے اور بھارت کے ہاتھوں ہونے والی شکستوں کو بھلا کر آگے بڑھنے کیلئے پرامید ہیں۔

پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ نیدرلینڈ کے خلاف کل پرتھ میں کھیلے گی، نیدرلینڈرز کے خلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم نے آج پریکٹس سیشن کیا۔

واکا کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان ٹیم نے فیلڈنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی اور پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے مثبت باڈی لینگیویج کا مظاہرہ کیا۔

آصف علی نے ماربل کی سلیب رکھ کر باؤنس کھیلنے کی پریکٹس کی۔ فوٹو جیو نیوز
 آصف علی نے ماربل کی سلیب رکھ کر باؤنس کھیلنے کی پریکٹس کی۔ فوٹو جیو نیوز

قومی کرکٹرز زمبابوے اور بھارت کی شکستوں کو بھلاکر آگے بڑھنے کے لیے پر امید ہیں۔

فاسٹ بولرز نے شان ٹیٹ کی زیر نگرانی نئے گیند سے بولنگ کی پریکٹس کی۔ فوٹو جیو نیوز
فاسٹ بولرز نے شان ٹیٹ کی زیر نگرانی نئے گیند سے بولنگ کی پریکٹس کی۔ فوٹو جیو نیوز

فاسٹ بولرز نے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کی زیر نگرانی نئے گیند سے بولنگ کی پریکٹس کی جبکہ آصف علی نے ماربل کی سلیب رکھ کر باؤنس کھیلنے کی پریکٹس کی، ٹاپ آرڈر بیٹر فخر زمان کی بھی ٹریننگ سیشن میں بھرپور پریکٹس کی۔

بابر اعظم نے بھی ماربل پر باؤنس کی پریکٹس کی، محمدرضوان نے نیٹس پر بابر اعظم اور افتخار کو پریکٹس کرائی، محمد رضوان اپنے کپتان کو فٹ ورک پر  بھی مشورہ دیتے رہے۔

مزید خبریں :