عمران خان اور ویرات کوہلی پسندیدہ کرکٹر ہیں: عائشہ عمر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان اور  بھارتی بیٹر  ویرات کوہلی کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ ‘میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ عمرکا کہنا تھا کہ ان کے پسندیدہ کرکٹر عمران خان اور ویرات کوہلی ہیں، دھونی بھی پسند ہیں، ایک انسان کے طور پر بھی ویرات کوہلی پسند ہیں، وسیم اکرم اور وقار یونس بھی پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

عائشہ عمر نے بتایا کہ آج میں نے میچ نہیں دیکھا شوٹنگ پر تھی، نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی مجھے پسند ہے۔

 اداکارہ نے بتایا کہ میں بچپن سے نعت پڑھ رہی ہوں، ہمیشہ کمفرٹ زون سے باہر نکل کر کام کرنا چاہتی ہوں۔

پروگرام کے دوران انکشاف ہوا کہ عائشہ عمر عماد وسیم کو نہیں جانتیں اور انہیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ عماد کراچی کنگز کے کپتان رہ چکے ہیں اور  ورلڈکپ 2019 میں قومی اسکواڈ میں بھی شامل تھے۔

بعد ازاں عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ آپ کو تو ٹیم میں ہونا چاہیے، آپ ٹیم میں کیوں نہیں؟ اس پر عماد وسیم نے کہا اس حوالے سے پروگرام کے آخر میں دعا کریں گے۔

مزید خبریں :