دنیا
Time 30 اکتوبر ، 2022

بھارتی ریاست گجرات میں دریا پر بنا 140 سال پرانا پُل گرگیا، 60 افراد ہلاک

حادثےکے وقت پل پر 500 سے زائد افراد موجود تھے جو دریا میں جاگرے — فوٹو: بھارتی میڈیا
حادثےکے وقت پل پر 500 سے زائد افراد موجود تھے جو دریا میں جاگرے — فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست گجرات میں دریا پر بنا 140 سال پرانا پُل گرگیا جس کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر موربی میں دریا پر بنا پل گرنے کا واقعہ پیش آیا جہاں سیکڑوں افراد دریا میں گرگئے۔

حکام نے بتایا کہ حادثےکے وقت پل پر 500 سے زائد افراد موجود تھے جو دریا میں جاگرے جن میں سے 60 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد  کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 100 افراد اب بھی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دریا پربنا پُل سیر وتفریح کا مرکز تھا اور گزشتہ ہفتے ہی مرمت کے بعد 26 اکتوبر کو عوام کیلئے کھولا گیا تھا۔

دوسری جانب ریاستی حکومت نے 4 اور مرکزی حکومت نے ہلاک ہونے والوں کیلئے 2 لاکھ بھارتی روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ دریائے مچھو پر یہ پل 1880 میں بنایا گیا تھا اور اُس وقت اس پر لاگت ساڑھے 3 لاکھ لاگت آئی تھی۔

مزید خبریں :