Time 31 اکتوبر ، 2022
کاروبار

سوئی ناردرن کےکمرشل صارفین کیلئے فی یونٹ گیس کی قیمت میں دوگنا سے بھی زیادہ اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سوئی ناردرن گیس کمپنی کےکمرشل صارفین کے لیےگیس فی یونٹ قیمت دوگنا سے بھی زیادہ کردی گئی۔

 سوئی ناردرن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گیس کی قیمت میں 1480 روپے فی یونٹ اضافہ گیا ہے،گیس کی قیمت فی یونٹ1283 روپے سے بڑھا کر 3763 روپے کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے نیا ٹیرف یکم نومبر سے لاگو ہوجائےگا، کمرشل صارفین ایل این جی کی جگہ آر ایل این جی کا نیاکنٹریکٹ کریں، آرایل این جی کا نیا کنٹریکٹ نہ کرنے والےکمرشل صارف کا کنکشن کاٹ دیا جائےگا۔

رپورٹ کے مطابق کمرشل صارفین کوایل این جی1283 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو دی جارہی تھی, یکم نومبر سےکمرشل صارفین کو آر ایل این جی 3763 روپےفی ایم ایم بی ٹی یوملےگی, کمرشل صارفین میں فیکٹریاں، دکانیں، ہوٹل، تندور اور دیگرکاروباری ادارے شامل ہیں۔

مزید خبریں :