01 نومبر ، 2022
جوڈیشل کمیشن آف کمیشن نے جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش کردی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج ہیں اور موجودہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی جاچکی ہے۔