Time 01 نومبر ، 2022
پاکستان

سائفر انکوائری اور فارن فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے عمران خان کو طلب کرلیا

سائفر انکوائری میں عمران خان کو 3 نومبر اور فارن فنڈنگ میں 7 نومبر کو بلایا گیا ہے، نوٹس جاری— فوٹو: فائل
سائفر انکوائری میں عمران خان کو 3 نومبر اور فارن فنڈنگ میں 7 نومبر کو بلایا گیا ہے، نوٹس جاری— فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سائفر آڈیو لیک انکوئری اور فارن فنڈنگ کیس میں طلب کرلیا۔

ایف آئی اے  نے عمران خان کوسائفر انکوائری میں پیش ہونےکیلئے نوٹس جاری کیا ہے اور انہیں 3 نومبر دن 12 بجے ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف آئی اے نےسابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کوبھی 3نومبرکودن 12بجے بلالیا، اس کے علاوہ اسد عمر کو بھی کل 2 نومبر کو دن بارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں بھی 7 نومبر کو ایف آئی اے لاہور میں طلب کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف مارچ بھی جاری ہے جس کی قیادت سابق وزیراعظم عمران خان کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :