01 نومبر ، 2022
کراچی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے افسر کی گھر کے باہر کھڑی گاڑی چوری ہوگئی۔
ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے افسر کی گاڑی گلستان جوہر بلاک 13 میں گھر کے باہر سے چوری ہوئی، واردات کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
مدعی مقدمہ محمد علی کے مطابق وہ سرکاری افسر ہے، مقدمے میں بتایا گیا ہےکہ رات ایک بجے گاڑی گھر کے باہر کھڑی کی تھی، کام کے سلسلے میں حیدرآباد گیا تھا، واپس آیا تو گاڑی نہیں تھی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔