Time 02 نومبر ، 2022
دنیا

وائٹ ہاؤس کا سعودی عرب کو ملنے والی ایرانی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار

سعودی عرب نے ایرانی دھمکیوں کی انٹیلیجنس امریکا سے شیئرکی ہے جس میں سعودی عرب میں اہداف پرممکنہ حملےکی وارننگ دی گئی ہے: امریکی اخبار/ فائل فوٹو
سعودی عرب نے ایرانی دھمکیوں کی انٹیلیجنس امریکا سے شیئرکی ہے جس میں سعودی عرب میں اہداف پرممکنہ حملےکی وارننگ دی گئی ہے: امریکی اخبار/ فائل فوٹو

وائٹ ہاؤس نے سعودی عرب کو ملنے والی ایرانی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہاکہ فوجی ذرائع سے سعودی عرب سے مستقل رابطےمیں ہیں، خطے میں اپنے مفادات اور شراکت داروں کے دفاع کے اقدامات سے گریز نہیں کریں گے۔

امریکی اخبار  وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ایرانی دھمکیوں کی انٹیلیجنس امریکا سے شیئرکی ہے  جس میں سعودی عرب میں اہداف پرممکنہ حملےکی وارننگ دی گئی ہے۔

مزید خبریں :