02 نومبر ، 2022
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق عمران خان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے۔ اسد عمرنے مزید لکھا کہ 11 نومبر کو تمام قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 28 اکتوبر کو عمران خان کی قیادت میں لاہور سے حقیقی آزادی مارچ شروع کیا تھا اور پی ٹی آئی کا قافلہ کل گوجرانوالہ پہنچا تھا۔