Time 02 نومبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

‘ہمارے پاس علیزا پر تشدد کی اور بھی بہت سی تصویریں ہیں‘، بھائی کا بیان

ہم نہیں چاہیں گے ایسی چیزیں سامنے آئیں، یہ تصاویر بھی کورٹ میں پیش کی گئی تھیں جو پبلک ہوگئیں: میڈیا سے گفتگو/ اسکرین گریب
ہم نہیں چاہیں گے ایسی چیزیں سامنے آئیں، یہ تصاویر بھی کورٹ میں پیش کی گئی تھیں جو پبلک ہوگئیں: میڈیا سے گفتگو/ اسکرین گریب

اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزا سلطان کے بھائی کا کہنا ہے کہ علیزا پر تشدد کی جاری تصاویر کے علاوہ بھی ان کے پاس اور بھی بہت کچھ موجود ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران علیزا سلطان کے بھائی کا کہنا تھا کہ ابتدائی بیان پر فیروز خان کی جانب سے ہمارے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس میں ہم پر گھٹیا الزامات لگائے گئے تھے، انہوں نے علیزا کے لیے ذہنی طور پر بیمار ہونے کے الزامات عائد کیے، کیوں کہ فیروز علیزا کے بچوں کا باپ ہے اس لیے ہم انتظار کررہے تھے ، انسان جب کسی تعلق میں ہوتا ہے وہ  سمجھوتہ کررہا ہوتا ہے۔  

علیزا کے بھائی کے مطابق ہم نے علیزا پر تشدد کی جو تصاویر کورٹ میں پیش کیں وہ صرف چند ہیں، اس کے علاوہ بھی  ہمارے پاس بہت کچھ ہے لیکن ہم نہیں چاہیں گے ایسی چیزیں سامنے آئیں، یہ تصاویر بھی کورٹ میں پیش کی گئی تھیں جو پبلک ہوگئیں۔

 علیزا کے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ ان تصاویر پر فیروز کی جانب سے عدالت میں کوئی بیان نہیں دیا گیا اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ آنکھ پر الرجی بھی ہوجاتی ہے لیکن اگر الرجی ہو تو سوجن نہیں آتی ، اگر فیروز چاہے تو ان تصاویر کا فارنزک بھی کرواسکتے ہیں۔

دوسری جانب میڈیا گفتگو کے دوران فیروز کے وکیل کا کہنا تھا کہ جو بھی دستاویز علیزا سلطان نے کورٹ میں پیش کیں وہ دستخط شدہ نہیں ڈرافٹڈ تھیں۔

واضح رہے کہ فیروز اور علیزا کا بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کراچی کی مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے جب کہ علیزا نے فیروز کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت میں شواہد پیش کیے ہیں۔

مزید خبریں :