کھیل
Time 02 نومبر ، 2022

بھارت کے سوریا کمار یادیو نے رضوان سے ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون پوزیشن چھین لی

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیوڈکانوے کا تیسرا اور قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا چوتھا نمبر ہے/ فائل فوٹو
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیوڈکانوے کا تیسرا اور قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا چوتھا نمبر ہے/ فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے  ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس  کے مطابق محمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھن گئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق  بھارت کے سوریا کمار یادیو ٹی ٹوئنٹی کے  نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں  جب کہ  قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان  اب  دوسرے نمبر  پر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں  نیوزی لینڈ کے ڈیوڈکانوے کا تیسرا  اور قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا چوتھا نمبر  ہے۔

بھارت کے سوریا کمار یادیو نے رضوان سے ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون پوزیشن چھین لی