کھیل
Time 02 نومبر ، 2022

احمد شہزاد کا پی سی بی کو خط، ڈومیسٹک کوچنگ پینل کی شکایت لگا دی

سینٹرل پنجاب کے کوچنگ پینل میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق اور پال فرینکس شامل ہیں۔ فوٹو فائل
سینٹرل پنجاب کے کوچنگ پینل میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق اور پال فرینکس شامل ہیں۔ فوٹو فائل 

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو خط لکھ کر ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی ٹیم کے کوچنگ پینل کے خلاف شکایات لگا دیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھا گیا ہے جس میں احمد شہزاد نے رواں قائد اعظم ٹرافی میں شرکت نہ کرنےکی وجوہات سے پی سی بی کو اگاہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق احمد شہزاد نے اپنے خط میں سینٹرل پنجاب کے کوچنگ پینل کے خلاف شکایت کی ہے۔

یاد رہے کہ احمد شہزاد رواں سیزن کے لیے سینٹرل پنجاب کی جانب سے قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچنگ پینل سے شکایت کے باعث احمد شہزاد نے قائدِ اعظم ٹرافی کے لیے سینٹرل پنجاب کی ٹیم کو جوائن نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق خط میں احمد شہزاد نے سینٹرل پنجاب کے کوچ کی جانب سے غیر پیشہ ورانہ سلوک کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے تاحال احمد شہزاد کو خط کا جواب نہیں دیا گیا تاہم سینٹرل پنجاب کے کوچنگ پینل میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق اور پال فرینکس شامل ہیں۔ 

مزید خبریں :