Geo News
Geo News

Time 03 نومبر ، 2022
دلچسپ و عجیب

بچی کی پالتو بلی کو تصویر میں رنگ بھروانے کی ویڈیو وائرل

یقیناً آپ اپنے بچوں کو تصویر میں رنگ بھرنا سکھاتے ہوں گے لیکن سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو صارفین کی توجہ سمیٹ رہی ہے جس میں ایک ننھی بچی اپنی پالتو بلی کو تصویر میں رنگ بھرنا سکھا رہی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر زیر گردش اس ویڈیو نے لاکھوں لوگوں کے دل جیت لیے ہیں، ویڈیو میں ایک ننھی بچی معصومیت میں اپنی پالتو بلی کو تصویر میں رنگ بھرنا سکھا رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی بلی کے پنجے میں رنگ والی پینسل پکڑا کر تصویر میں اپنا من پسند رنگ بھروا رہی ہے اور بلی بھی مزے سے یہ کام کررہی ہے۔

بچی اور بلی کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔