Time 03 نومبر ، 2022
کھیل

بھارت نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کھیلنے کیلئے پاکستان آنیکی تصدیق کر دی

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 20 سے 24 دسمبر تک کھیلا جائے گا/فوٹوفائل
ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 20 سے 24 دسمبر تک کھیلا جائے گا/فوٹوفائل 

لاہور: بھارت نے  اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کی تصدیق کردی ۔

صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن  سید فخر علی شاہ  کے مطابق ویسٹ ایشیا بیس بال کپ دسمبر میں اسلام آباد میں ہو گا جس میں شرکت کے لیے بھارت نے تصدیق کر دی ہے۔

فخر علی شاہ کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش ، سری لنکا اور فلسطین کی ٹیمیں پہلے شرکت کی تصدیق کر چکی ہیں تاہم ابھی ایران اور نیپال کی ٹیموں نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کرنا ہے۔

فخر علی شاہ نے کہا کہ ویسٹ ایشیا کپ 20 سے 24 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ 

مزید خبریں :