04 نومبر ، 2022
لاہور: پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ عمران خان رکنے والوں میں سے نہیں لہٰذا لانگ مارچ ضرور چلے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس شوکت خانم اسپتال میں عمران خان کی عیادت کے لیے پہنچے۔
اس موقع پر میڈیا نمائندوں سےگفتگو میں مراد راس نے کہا کہ عمران خان کی طبیعت کافی بہتر ہے، اب دیکھتے ہیں ڈاکٹر انہیں کیا مشورہ دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ تو ضرور چلے گا، عمران خان رکنے والوں میں سے نہیں ہے، جو بھی فیصلہ ہو گا، بہتر ہو گا۔
واضح رہے عمران خان پر گزشتہ روز قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔