Time 04 نومبر ، 2022
پاکستان

لاہور: پی ٹی آئی کارکنوں کا گورنر ہاؤس کے باہر جلاؤ گھیراؤ، گیٹ پر چڑھ گئے

پی ٹی آئی کارکنوں نے گورنر ہاؤس کے گیٹ کے باہر توڑ پھوڑ کی اور ٹائر جلائے، دروازوں پر لگی لائٹس اور سکیورٹی کیمرے توڑ دیے— فوٹو: اسکرین گریب
پی ٹی آئی کارکنوں نے گورنر ہاؤس کے گیٹ کے باہر توڑ پھوڑ کی اور ٹائر جلائے، دروازوں پر لگی لائٹس اور سکیورٹی کیمرے توڑ دیے— فوٹو: اسکرین گریب

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے  مال روڈ پر جلاؤ گھیراؤ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر حملے کے خلاف کارکنوں نے لاہور کے مختلف مقامات پر احتجاج کیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے مال روڈ پر  گورنر ہاؤس کے گیٹ کے باہر توڑ پھوڑ کی اور ٹائر جلائے۔ مظاہرین نے دروازوں پر لگی لائٹس اور سکیورٹی کیمرے توڑ دیے جبکہ  پی ٹی آئی کا پرچم تھامے کارکنان گورنر ہاؤس کے گیٹ پر چڑھ گئے۔

پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کے باعث مال روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ چوک اور جی پی او چوک میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

مزید خبریں :