04 نومبر ، 2022
کراچی: تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو پولیس نے رہا کردیا۔
پولیس نے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو آج جناح اسپتال سے حراست میں لیا تھا۔
رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو آرٹلری میدان تھانے منتقل کیا گیا تھا تاہم اب انہیں رہا کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر کے ایکسرے میں گولی لگنےکےکوئی شواہد نہیں ملے، راجہ اظہر کے پاؤں پر زخم کسی نوکیلی چیز کےلگنےکا ہے، جناح اسپتال میں راجہ اظہر کے پاؤں کی ڈریسنگ کردی گئی، دوران احتجاج پولیس کی جانب سےکوئی فائرنگ نہیں کی گئی۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان پر حملے کیخلاف کراچی کے علاقے شارع فیصل پر احتجاج کیا گیا جس دوران پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی اور متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔