05 نومبر ، 2022
کراچی کے علاقے طارق روڈ پر تلخ کلامی کے بعد ایک سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے دوسرے سکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ طارق روڈ لیبرٹی سگنل کے قریب پیش آیا، جہاں سکیورٹی گارڈز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر ایک سکیورٹی گارڈ نے دوسرے سکیورٹی گارڈ پر گولیاں برسا دی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کی شناخت فخر کے نام سے ہوئی اور وہ پچھلے 5 سال سے طارق روڈ کی مارکیٹ میں سکیورٹی گارڈ کے فرائض انجام دے رہا تھا جبکہ فائرنگ کرنے والا سکیورٹی گارڈ فرار ہوگیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول فخر کو جسم کے مختلف حصوں پر 8 گولیاں لگیں، پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول فخر کی میت چترال روانہ کر دی گئی۔