05 نومبر ، 2022
کراچی کی مقامی عدالت نے فیروز خان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور علاج سے متعلق تفصیلات مانگ لیں۔
کراچی کی فیملی کورٹ میں فیروز خان کی بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور علاج سے متعلق تفصیلات آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کی۔
عدالت نے اداکار فیروز خان سے ماہانہ آمدن کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔
دوران سماعت وکیل فیروز خان نے عدالت کو بتایا کہ بچوں کا 20 ہزار روپے ماہانہ خرچ دینے کو تیار ہیں۔
سماعت کے دوران عدالت میں علیزا کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ علیحدہ سے رہائش کا بندوست کیا جائے، بچوں کے والد اگربچوں سے ملنا چاہیں تو مل سکتے ہیں۔