Time 06 نومبر ، 2022
کھیل

شاداب خان نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا

شاداب خان اور شاہد آفریدی مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے۔ فوٹو فائل
شاداب خان اور شاہد آفریدی مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے۔ فوٹو فائل

قومی ٹیم کے آل راؤندر شاداب خان نے سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

شاداب خان اور شاہد آفریدی مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے۔

شکیب الحسن کو آوٹ کرکے شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کی تعداد 97 ہو گئی۔ شاداب خان 97 وکٹیں نے 82 میچز میں مکمل کیں۔ شاداب خان نے بنگلا دیش کے خلاف 4 اوورز میں 30 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کی۔ 

شاہد آفریدی نے 98 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 97 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید خبریں :