Time 06 نومبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں بیٹی کی پیدائش

عالیہ اور رنبیر رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے—فوٹو: انسٹاگرام
عالیہ اور رنبیر رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے—فوٹو: انسٹاگرام

بالی وڈ کی مایا ناز جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اتوار کی صبح بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اداکارہ کو ڈیلیوری کے لیے اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے جب کہ کچھ دیر قبل عالیہ نے  بیٹی کی پیدائش کی اطلاع خود انسٹاگرام پر  دی۔

عالیہ بھٹ نے اپنی پوسٹ میں ایک کارڈ شیئر کیا جس پر درج تھا کہ 'ہماری زندگی کی بہترین خبر آگئی'۔

اداکارہ نے بتایا کہ 'اب ہم والدین بن چکے ہیں، ہماری بیٹی ہمارے پاس آگئی ہے'۔

عالیہ بھٹ کی انسٹاگرام پوسٹ پر بالی وڈ انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے مبارکباد پیش کی جب کہ مداحوں کی جانب سے بھی نیک خواہشات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے رواں برس جون میں بچے کی متوقع آمد کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ عالیہ اور رنبیر رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

مزید خبریں :