06 نومبر ، 2022
سابق وزیراعظم عمران خان کو شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
عمران خان 3 نومبر کو حملے کے بعد سے شوکت خانم اسپتال لاہور میں زیر علاج تھے جہاں سے اب انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم اسپتال سے روانہ ہوگئے ہیں اور وہ اپنے گھر زمان پارک جائیں گے۔
خیال رہے کہ 3 نومبر کو وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔