07 نومبر ، 2022
تحریک انصاف نے اعظم سواتی کے مبینہ ویڈیو کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے استعفےکا مطالبہ کردیا۔
سینیٹ میں پی ٹی آئی اور متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے اعلامیے میں قائم اسپیشل کمیٹی کو یکسر مسترد کردیا اور کہا کہ اعظم سواتی کے تقدس کی پامالی پرچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی استعفیٰ دیں۔
سینیٹراعظم سواتی سے بہیمانہ،غیرانسانی،غیراخلاقی سلوک کی شدید مذمت کی۔
اعلامیے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حملے میں نامزد ملزمان پر فوری ایف آئی آر درج نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ فریق کی درخوست کے مطابق ایف آئی آرفوری درج کی جائے اور عمران خان پر حملے کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
پارلیمانی کمیٹی کی عمران خان کی پریس کانفرنس میں چاروں مطالبات کی تائید کی۔