Time 07 نومبر ، 2022
پاکستان

راولپنڈی: احتجاج کے دوران کھمبے پر چڑھنے والا پی ٹی آئی کارکن کرنٹ لگنےسےنیچےگرگیا

راولپنڈی میں مری روڈ پر  پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ایک کارکن بجلی کےکھمبے پر چڑھ گیا۔

پی ٹی آئی کارکن بجلی کی تاروں سےچمٹ کر نیچےگرگیا جسے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک جام کی وجہ سےایمبولینس کو راستہ ملنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کھمبے سے گرنے والا پی ٹی آئی کارکن بے ہوش ہے اور اسے طبی امداد دی جارہی ہے، اس کی  شناخت زینت اللہ کےنام سےہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زینت اللہ کی عمر23 سال کےقریب ہے اور اس کا تعلق ضلع اورکزئی سےہے۔

مزید خبریں :