07 نومبر ، 2022
وزیر اعظم شہباز شریف کی مصرکے شہر شرم الشیخ میں یورپی یونین کے صدر چارلس مائیکل سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔
یورپی یونین کے صدر چارلس مائیکل نے پاکستان میں سیلاب سے نقصانات اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات تمام ممالک کے اتحاد کے متقاضی ہیں۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی طرح موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف عالمی اتحاد درکار ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کے نکلنے میں یورپی یونین کے تعاون کو سراہتے ہیں، پاکستان اور یورپی یونین میں کثیر الجہتی تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں، ہم ماضی کےاعتماد اور تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہش مند اور منتظر ہیں۔