09 نومبر ، 2022
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگ نے معظم شہید کے گھر والوں کو مقدمے کا مدعی بننے کیلئے رشوت دینے کی کوشش کی۔
لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سینیئرصحافیوں سےگفتگو کی اور کہا کہ ن لیگ والے جاں بحق کارکن معظم کے گھر 5 کروڑ روپے لے کر پہنچے اور گھر والوں کو مقدمے کا مدعی بننے کیلئے رشوت دینےکی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے معظم کے خاندان کو لالچ بھی دیا اور ڈرایا دھمکایا لیکن وہ ان کے لالچ میں نہیں آئے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ عمران خان پرحملہ کرنے والے کو جنونی کہا توپھرن لیگ والےمعظم کےگھرکیوں گئے؟ ہمارے دیے گئے تین ناموں پر مقدمہ کرتے، چاہے تفتیش میں جھٹلادیتے۔
ان کا کہنا تھاکہ بینظیر کی شہادت پرزیادہ ردعمل سندھ میں آیا لیکن عوام اسطرح نہیں نکلے۔