09 نومبر ، 2022
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عیادت کی۔
سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد عمران خان سے ملاقات کیلئے زمان پارک پہنچا جہاں انہوں نے ان کی عیادت کی۔
امیر جماعت اسلامی نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
ملاقات میں ملکی معاملات اور سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔
دوسری جانب سراج الحق اور عمران خان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان نےکہاکہ سسٹم ایسا ہےکہ حملےکی ایف آئی آردرج نہیں ہوسکی، حکومت بھی ہماری اورہم ہی بے بس نظرآ رہے ہیں، آرمی چیف کی تعیناتی پرکوئی کچھ بول رہا اورکوئی کچھ۔
عمران خان نےکہاکہ صدارتی نظام کا آپشن بھی موجود ہے، الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن کا ہے، صاف اورشفاف انتخابات کیلئے ای وی ایم کا ہونا ضروری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سراج الحق نےکہا کہ ہمارا مؤقف ہے سینیارٹی کی بنیاد پرآرمی چیف کی تعیناتی ہو۔