Time 10 نومبر ، 2022
کھیل

شعیب اور ثانیہ کی شادی 12سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات: خلیجی اخبار

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی جانب سے خبروں کی نہ تصدیق کی گئی اور نہ ہی تردید کی گئی: خلیجی اخبار— فوٹو: فائل
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی جانب سے خبروں کی نہ تصدیق کی گئی اور نہ ہی تردید کی گئی: خلیجی اخبار— فوٹو: فائل

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

خلیجی اخبار  نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے   بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں، ثانیہ مرزا اور  شعیب ملک کی جانب سے خبروں کی نہ تصدیق کی گئی اور نہ ہی تردید کی گئی۔

شعیب اور ثانیہ کی شادی 12سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات: خلیجی اخبار

خیال رہے کہ چند روز  پہلے ثانیہ مرزا نے انسٹا گرام پر لکھا تھا کہ ’ٹوٹے دل کہاں جائیں؟ اللہ کی تلاش میں۔‘

شعیب اور ثانیہ کی شادی 12سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات: خلیجی اخبار

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی، شعیب اور ثانیہ کا 4 سالہ بیٹا بھی ہے جس کا نام ازہان مرزا ملک ہے۔

مزید خبریں :