کھیل
Time 10 نومبر ، 2022

ویڈیو: شعیب اور ثانیہ کے دل آسٹریلیا میں ملے، رشتہ دبئی، نکاح بھارت ، ولیمہ پاکستان میں ہوا

دو ملک ، دو کھلاڑی ، دو سپر اسٹارز، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کی خبر بھی اپنے وقت کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز ثابت ہوئی تھی۔

دونوں کھلاڑیوں کے دل آسٹریلیا میں ملے، رشتہ دبئی میں طے ہوا، نکاح بھارت میں ہوا اور ولیمہ پاکستان میں ہوا۔

 جوڑے نے رہائش دبئی میں رکھی، پاک بھارت میڈيا نے شادی کی بھرپور کوریج کی، سیالکوٹ سے بارات لے کر شعیب ملک حیدر آباد دکن پہنچے تھے، جیو نیوز کی ٹیم بھی بارات کی کوریج کیلئے بھارت گئی۔

شعیب ملک دلہن بیاہ کر پاکستان آئے تو اسٹار جوڑی کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گيا— فوٹو: فائل
شعیب ملک دلہن بیاہ کر پاکستان آئے تو اسٹار جوڑی کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گيا— فوٹو: فائل

شعیب ملک دلہن بیاہ کر پاکستان آئے تو اسٹار جوڑی کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گيا۔

شادی کے بعد بھی شعیب ملک کرکٹ اور ثانیہ مرزا ٹینس کے میدان میں پرفارم کرتے نظر آئے ۔

12 سال کے سفر میں دونوں کھلاڑیوں نے ایک ساتھ بھی خوب نام کمایا، انٹرنیشنل جوڑے کی علیحدگی کی خبریں بھی انٹرنیشنل نیوز بن گئی ہے۔

مزید خبریں :