11 نومبر ، 2022
افغان دارالحکومت کابل میں خواتین کے پارکوں میں جانے پر پابندی لگا دی گئی،طالبان حکومت نے پابندی کی تصدیق کی لیکن تفصیل فراہم نہیں کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان خواتین کو کابل کے پارکوں میں داخلے سے منع کردیا گیا ہے۔
طالبان حکومت کی وزارتِ اخلاقیات کے ترجمان نے خبررساں ایجنسی کو تصدیق کی کہ خواتین کے پارکوں میں داخلے پر پابندی ہے تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔یہ واضح نہیں کہ یہ پابندیاں کس حد تک لاگو ہوں گی۔
خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کابل میں خواتین کو پارکوں میں داخل ہونے نہیں دیا جارہا۔