Time 13 نومبر ، 2022
کھیل

میلبرن میں فائنل سے قبل پاکستانی فینز نے شہر کو پاکستان کے رنگوں سے بھر دیا

میلبرن کے علاقے کارلٹن میں شام ہی سے پاکستانی فینز کا رش دیکھنے میں آیا، شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی شرٹ میں ملبوس پھرتے رہے— فوٹو: جیو نیوز
میلبرن کے علاقے کارلٹن میں شام ہی سے پاکستانی فینز کا رش دیکھنے میں آیا، شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی شرٹ میں ملبوس پھرتے رہے— فوٹو: جیو نیوز

ملبرن میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل یہاں مقیم اور دنیا بھر سے فائنل دیکھنے کو آنے والے پاکستانی فینز نے آسٹریلوی شہر کو پاکستان کے رنگوں سے بھر دیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کی شام ہوگا لیکن پاکستانی فینز کا جوش ہفتے سے ہی عروج پر تھا۔

میلبرن کے علاقے کارلٹن میں شام ہی سے پاکستانی فینز کا رش دیکھنے میں آیا، شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی شرٹ میں ملبوس پھرتے رہے، فینز ٹولیوں کی شکل میں جمع ہوکر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے، ملی نغمے گنگناتے نظر آئے۔

فینز ٹولیوں کی شکل میں جمع ہوکر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے، ملی نغمے گنگناتے نظر آئے — فوٹو: جیو نیوز
فینز ٹولیوں کی شکل میں جمع ہوکر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے، ملی نغمے گنگناتے نظر آئے — فوٹو: جیو نیوز

لیگون اسٹریٹ پر موجود پاکستانی ریسٹورنٹس بھی کرکٹ کے سحر میں مبتلا ہوکر منفرد انداز میں قومی ٹیم کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کررہے تھے، ان ریسٹورنٹس میں پاکستان کے ملی نغمے بلند آواز میں بجتے رہے، فینز بھی ساتھ ساتھ گنگناتے رہے۔

لیگون اسٹریٹ پر موجود پاکستانی ریسٹورنٹس بھی کرکٹ کے سحر میں مبتلا ہوکر منفرد انداز میں قومی ٹیم کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کررہے تھے — فوٹو: جیو نیوز
لیگون اسٹریٹ پر موجود پاکستانی ریسٹورنٹس بھی کرکٹ کے سحر میں مبتلا ہوکر منفرد انداز میں قومی ٹیم کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کررہے تھے — فوٹو: جیو نیوز

فینز کا کہنا تھا کہ وہ پر امید ہیں کہ اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم سرخرو ہوگی اور جیت کے بعد ایسا جشن منایا جائے گا کہ میلبرن کی سڑکیں کراچی اور لاہور کا سا منظر پیش کرنے لگیں گی۔

مزید خبریں :