13 نومبر ، 2022
ویسٹ انڈین کے سابق کپتان اور لیجنڈ بیٹر برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برائن لارا کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں انفرادی کھلاڑیوں کی وجہ سے پاکستان ٹیم ایک بہترین ٹیم ہے جبکہ انگلینڈ ٹیم بہت مضبوط ٹیم ہے لیکن میری خواہش ہے کہ اس بار ورلڈکپ ایشیا میں جائے۔
دوسری جانب سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے گراؤنڈ کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے فائنل کے لیے انگلش ٹیم کا پلڑا بھاری قرار دیا ہے۔
سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ میلبرن کے گراؤنڈ کے طول و عرض کو دیکھتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم بہترین ہے لیکن مومینٹم پاکستان کے ساتھ ہے، پاکستانی ٹیم صحیح وقت پر اپنے عروج پر ہے لیکن چونکہ میلبرن کی باؤنڈریز لمبی ہیں تو ہو سکتا ہے کہ انگلینڈ پاکستان ٹیم کو آج اسکوائر آف دی وکٹ کھیلنے پر مجبور کرے گا جہاں کی باؤنڈریز بڑی ہیں۔