Time 13 نومبر ، 2022
دنیا

بھارت: 18 ماہ کی بچی کے اعضاء عطیہ کر دیے گئے

18 ماہ کی بچی ماہرہ کا جگر اور گردے عطیہ کیے گئے جبکہ آنکھوں کے حصے کورنیا اور دل کے والوز کو محفوظ کرلیا گیا ہے جسے بعد میں کسی مریض کو لگائے جائیں گے/ فائل فوٹو
 18 ماہ کی بچی ماہرہ کا جگر اور گردے عطیہ کیے گئے جبکہ آنکھوں کے حصے کورنیا اور دل کے والوز کو محفوظ کرلیا گیا ہے جسے بعد میں کسی مریض کو لگائے جائیں گے/ فائل فوٹو

بھارت کے شہر  نئی دلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( اے آئی آئی ایم ایس) اسپتال میں 18 ماہ کی بچی کے اعضاء عطیہ کر دیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 18 ماہ کی بچی ماہرہ اپنے گھر کی بالکنی سے گر کر شدید زخمی ہو گئی تھی جسے نئی دلی کے اے آئی آئی ایم ایس اسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں علاج کیلئے لایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر کی جانب سے ماہرہ کو سر میں چوٹیں لگنے کی وجہ سے دماغ کو مردہ قرار دیا گیا جس کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے بچی کی فیملی کی کانسلینگ کی گئی اور والدین کی رضامندی کے بعد بچی کے جسم کے اعضاء کو عطیہ کر دیا گیا۔

اسپتال کے ڈاکٹر دیپک گپتا نے انٹر ویو دیتے ہوئے بتایا کہ ماہرہ کا جگر ایک 6 ماہ کے بچے کو لگایا گیا ہے جبکہ ماہرہ کے دونوں گردے 17 ماہ کے ایک بچے کو عطیہ کیے گئے جن کا آپریشن کامیاب رہا۔

ڈاکٹر دیپک گپتا نے یہ بھی بتایا کہ ماہرہ کے آنکھ کے حصے 'کورنیا' اور 'دل کے والووز' کو محفوظ کرلیا گیا ہے جو بعد میں کسی مریض کو لگا دیے جائیں گے۔

ڈاکٹر دیپک نے مزید بتایا کہ اے آئی آئی ایم ایس اسپتال میں 6 ماہ کے دوران ماہرہ تیسری بچی ہے جس کے جسم کے اعضاء عطیہ کیے گئے ہیں، اس سے قبل رولے اور رشانت کے اعضاء عطیہ کیے گئے تھے۔

مزید خبریں :