کھیل
Time 13 نومبر ، 2022

بیٹنگ سائیڈ نے ایسا گڑھا کھودا جسے دنیا کی بہترین بولنگ بھی نہیں بھر سکی، شاہد آفریدی

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے باوجود قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر137 رنزبنائے جواب میں انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ پر پورا کردیا۔

فائنل میں شکست کے بعد شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیٹنگ سائیڈ نے ایک ایسا گڑھا کھودا جسے دنیا کی بہترین بولنگ لائن بھی نہیں بھر سکی۔

انہوں نے قومی ٹیم کی پرفارمنس کو  سراہتے ہوئے کہا کہ آپ شاندار کارکردگی دکھا کر فائنل تک پہنچے، انگلینڈ اچھی تیاری سے آیا تھا'۔


مزید خبریں :