دنیا
Time 14 نومبر ، 2022

اسرائیل کا شامی ائیربیس پر میزائل حملہ، 2 اہلکار جاں بحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسرائیل کی جانب سے شام کے صوبے حمص کے ائیربیس پر میزائل حملوں کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

شامی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میزائل حملوں کا نشانہ بننے والا الشعیرات ائیربیس حالیہ دنوں ایرانی ائیرفورس کے زیر استعمال رہا تھا، فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے شہر کے جنوب مشرقی علاقے میں رن وے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ترجمان کی جانب سے اسے خارجی معاملہ کہہ کر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ تین برسوں کے دوران روس کی جانب سے الشعیرات ائیربیس پر  رن وے سمیت  انڈرگراؤنڈ ائیرکرافٹ شیلٹرز کی تعمیر کی گئی ہے، جبکہ شامی صوبے حمص میں الشعیرات ائیربیس کے گرد و نواح میں روسی فوجیوں کی بڑی تعداد تعینات ہے جو کہ الشعیرات ائیربیس کا استعمال کرتے رہے ہیں۔

مزید خبریں :